نبی کریم ؐکی حیاتِ طیبہ پوری انسانیت کے لیے بہترین نمونہ اور مشعلِ راہ ،سمیعہ معراج راجہ
شاہ پور (نمائندہ دنیا) نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰؐ کی حیاتِ طیبہ پوری انسانیت کے لیے بہترین نمونہ اور مشعلِ راہ ہے ۔
آپؐ نے انسانیت کو محبت، اخوت، برداشت، عدل و انصاف، مساوات اور حسنِ اخلاق کا درس دیا۔ ہمیں چاہیے کہ سیرت النبی ؐکے پیغام کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں اور نئی نسل کو بھی حضور اکرم ؐ کی تعلیمات سے روشناس کرائیں۔اور اس پر پوری طرح عمل پیرا ہونے کی کوشش کریں ، یہ بات پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سمیعہ معراج راجہ نے سکول میں منعقدہ محفل میلاد میں اساتذہ اور طالبات سے خطاب میں کہی ، محفل میں مقررین اورطالبات نے سیرت النبی ؐکے مختلف پہلوؤں، حضور اکرم ؐ کی حیاتِ طیبہ، اخلاقِ حسنہ، رحمت للعالمین ہونے اور انسانیت کے لیے آپؐ کی تعلیمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کے کردار میں اسلامی اقدار، اخلاق اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ اجاگر کرنے کے لیے سیرت النبیؐ کا مطالعہ اور اسوہ حسنہ پر عمل انتہائی ضروری ہے ۔ رسول اکرمؐ کی سیرت مبارکہ ہمارے لیے امن، محبت، رواداری، بھائی چارے اور عدل و انصاف کا عملی پیغام ہے ۔ آپ ؐنے معاشرے میں انسانی حقوق کے تحفظ اور باہمی احترام کو بنیادی اہمیت دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments