حویلی میں داخل ہوکر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

 حویلی میں داخل ہوکر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) زمین کے تنازع پر پانچ مسلح افراد نے مبینہ طور پر حویلی میں داخل ہوکر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

 بہک بدرانہ میں نعمان شیر وغیرہ سوٹے ، کلہاڑی، پسٹل اور بارہ بور بندوق سے مسلح ہوکر مال مویشی کی حویلی میں داخل ہوئے جہاں خضر کا بیٹا دانیال مویشیوں کو پانی پلا رہا تھا، ملزمان نے اسے ڈنڈوں، مکوں، گھونسوں اور لاتوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔متاثرہ شخص نے بتایا کہ فریقین کے درمیان زمین کا تنازعہ چلا آرہا ہے ،بعدازاں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...