جعلی رجسٹریاں تیار کرکے شہری کوجائیداد سے محروم کرنے کے الزام میں پٹواری گرفتار

جعلی رجسٹریاں تیار کرکے شہری  کوجائیداد سے محروم کرنے  کے الزام میں پٹواری گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن سرگودھا نے جعلی رجسٹریاں تیار کرکے شہری کو مبینہ طور پر قیمتی جائیداد سے محروم کرنے کے الزام میں پٹواری اسحاق یونس کو گرفتار کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق چک نمبر 80 جنوبی کی رہائشی روجانہ قیصر بیوہ احمد نواز نے اینٹی کرپشن حکام کو درخواست دی کہ حلقہ پٹواری نے مبینہ طور پر پرائیویٹ افراد سے ملی بھگت کرکے جعلی رجسٹریاں تیار کیں، جس کے نتیجے میں انہیں قیمتی جائیداد سے محروم ہونا پڑا۔ درخواست پر انکوائری کے دوران الزامات کے حوالے سے شواہد سامنے آنے پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے مقدمہ نمبر 2؍2026 تھانہ اینٹی کرپشن سرگودھا میں درج کرنے اور تفتیش سرکل آفیسر آصف اقبال کے سپرد کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ تفتیشی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے حلقہ چک نمبر 95 جنوبی کے پٹواری اسحاق یونس کو ریڈ کرکے گرفتار کر لیا، جس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...