پولیس اداروں کے مابین ہم آہنگی اور ان پر عملدرآمد کے لیے تجاویز زیر غور

پولیس اداروں کے مابین ہم آہنگی اور  ان پر عملدرآمد کے لیے تجاویز زیر غور

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر محمد شہزاد آصف خان کی زیر صدارت ریجنل کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آر پی او آفس میں منعقد ہوا جس میں ڈی پی اوز ، ایس پی آر آئی بی ، آر اوز سپیشل برانچ ، پنجاب ہائی وے پٹرول، سی ٹی ڈی، سی سی ڈی، ایس پی آپریشنز سیف سٹی، ایس پی پولیس ٹریننگ سکول نے شرکت کی ۔

 اجلاس میں تمام پولیس اداروں کے مابین ہم آہنگی اور رابطوں کو مزید فروغ دینے کے لیے اقدامات اور ان پر عملدرآمد کے لیے تجاویز زیر غور لائی گئیں۔ آر پی او محمدشہزاد آصف خان نے مختلف تجاویز پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید میلاد النبی کے موقع پر قیام امن قابل ستائش ہے جس کے آئندہ فروغ کے لئے کوششیں جاری رکھیں۔ انہوں نے ملزمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے آئندہ ہفتے کارکردگی اجلاس طلب کر لیا۔ جبکہ جاری اعدادوشمار کے مطابق بڑی شاہراہوں پر ہیلمٹ کے استعمال نہ کرنے کی وجہ سے ہونے والے حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کو بلاامتیاز قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کی گئی

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...