سرگودھا چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں کارپوریٹ کلاس کی تمام 12 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں کارپوریٹ کلاس کی تمام 12 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب، ایسوسی ایٹ کلاس کی 12 نشستوں کے لیے 16 امیدوار میدان میں، فاؤنڈر گروپ کو پہلی بڑی کامیابی حاصل ہوگئی۔
چیٔرمین الیکشن کمیشن چوہدری شفقت علی چیمہ کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد جاری حتمی فہرست میں کارپوریٹ کلاس کے راؤ جواد طارق، عمر فاروق ساہنی، اسد اﷲ جاوید، سعید اختر، اسد عباس سانگھا، اسد بشیر سکہ، محمد شاہد، فیضان احمد، حاجی کامران شمیر، محمد فیضان اﷲ، شاہد محمود اور محمد عمار یاسر دو سال کے لیے ایگزیکٹو ممبران بلامقابلہ منتخب ہوگئے ۔
، جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کی 12 نشستوں پر رائے قیصر محمود کھرل، راؤ حمزہ قیوم، وارث ندیم وڑائچ، عثمان ادریس، محمد شفیق، یاسر فرقان، محمد عمر ارشد، عبدالرحمن ارشد، محمد ندیم، ندیم احمد، عبدالخالق، محمد ذیشان خالق، شہزاد احمد، اظہر اقبال، زبیر انور اور محمد اکبر کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ کارپوریٹ کلاس کے تمام امیدواروں کے بلامقابلہ انتخاب پر فاؤنڈر گروپ کے رہنماؤں چوہدری عامر عطاء باجوہ، میاں طارق یعقوب، مرزا فضل الرحمن، آصف امیر اعوان، قیصر اقبال، شیخ نوید اقبال، خواجہ یاسر قیوم سمیت دیگر نے نومنتخب ممبران کو مبارکباد دی، اس موقع پر کامیاب امیدواروں کا پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا گیا، مٹھائی تقسیم کی گئی اور کارکنوں و حامیوں نے جشن منایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments