جامع ابوبکر مسجد اہلحدیث میں سیرت النبی ؐ کانفرنس کا انعقاد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جماعت اہلحدیث سرگودھا کے زیر اہتمام جامع ابوبکر مسجد اہلحدیث میں سیرت النبی ؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
جس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین قاری حافظ حق نواز نے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوان نسل کو سیرت النبی ؐ، قرآن کریم اور سنتِ رسولؐ سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، جبکہ معاشرے میں پھیلی بے راہ روی اور اخلاقی کمزوریوں کا خاتمہ بھی اسلامی تعلیمات پر حقیقی عمل پیرا ہو کر ہی ممکن ہے ،نبی کریم ؐکی سیرتِ طیبہ پوری امت کے لیے کامل نمونہ اور قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنے کا عملی راستہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments