شادی کے پیسوں کو ہڑ پ کرنے کیلئے ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والے دو افراد حوالات جا پہنچے

شادی کے پیسوں کو ہڑ پ کرنے کیلئے ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے  والے دو افراد حوالات جا پہنچے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے چک نمبر 114 شمالی میں شادی کے موقع پر جمع ہونیوالے پیسوں کو ہڑ پ کرنے کیلئے ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والے دو افراد حوالات جا پہنچے۔

،پولیس کے مطابق قیصر اقبال نے 15 پر اطلاع دی کہ تین افراد نے اسے اور اس کے ساتھی زوہیب حسن کو روک کر نقدی چھین لی ہے ، جس پر پولیس موقع پر پہنچی تاہم کالر واردات کا کوئی ثبوت یا عینی گواہ پیش نہ کر سکا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ دونوں افراد شادی کی تقریب سے واپسی پر رقم کی تقسیم کے معاملے پر مبینہ طور پر بددیانتی پر اتر آئے اور واردات کا ڈھونگ رچا کر پولیس کو جھوٹی اطلاع دی۔ مزید تفتیش کے دوران دونوں افراد کی نشاندہی پر چھپائی گئی 6 ہزار روپے کی رقم بھی برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لے لی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...