گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل ماڈل ہائی سکول میں سیرت النبیؐ کانفرنس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل ماڈل ہائی سکول میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں پرنسپل احتشام الحق ہمدانی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے طلبہ پر زور دیا کہ حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے زندگی کے ہر شعبے میں بہترین رہنمائی کا ذریعہ ہے ، اس لیے کامیاب اور باکردار زندگی کے لیے آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ کو عملی زندگی کا حصہ بنانا ناگزیر ہے ۔ کانفرنس میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی اور طلبہ کو اخلاقِ حسنہ، برداشت، رواداری، محبت اور انسانیت کی خدمت جیسے اعلیٰ اوصاف اپنانے کی ترغیب دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments