ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم نے تھانہ ترکھانوالہ کا دورہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر  محمد نعیم نے تھانہ ترکھانوالہ کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم نے تھانہ ترکھانوالہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تھانہ کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورانِ وزٹ ڈی پی او سرگودھا نے تھانہ کے ریکارڈ روم، فرنٹ ڈیسک اور حوالات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے فرنٹ ڈیسک پر زیرِ تفتیش مقدمات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو مقدمات کی جلد یکسوئی کے احکامات جاری کیے ،ی پی او توقیر محمد نعیم نے محرر کو تھانہ کے ریکارڈ کی بروقت تکمیل اور سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔،اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ تھانہ میں آنے والے تمام شہری قابلِ عزت ہیں، ان کی دادرسی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ پولیس افسران شہریوں کے مسائل کے حل اور انہیں بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...