نوجوان نے شہری پر چاقو سے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) منظور حیات کالونی میں موٹرسائیکل دینے سے انکار پر مبینہ طور پر نوجوان نے شہری پر چاقو سے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق ارسلان نے بلال سے موٹرسائیکل مانگی، انکار پر مبینہ طور پر تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی شروع کردی اور چاقو کے وار کرکے اسے زخمی کر دیا،متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ ملزم اس سے پہلے بھی رقم کا مطالبہ کرتا رہا ہے اور اسی رنجش پر حملہ کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments