صوبائی وزیر کھیل کا الفتح سپورٹس کمپلیکس فیصل آ باد کا دورہ
نئی ٹیبل ٹینس اور سکواش سہولیات کا افتتاح،مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیانوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا وقت کی ضرورت :فیصل ایوب
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے الفتح سپورٹس کمپلیکس فیصل آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیبل ٹینس اور سکواش کی نئی سہولیات کا افتتاح کیا اور سپورٹس کمپلیکس میں دستیاب مختلف کھیلوں اور تربیتی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے بیڈمنٹن کورٹ، کراٹے ، میٹ ریسلنگ، جم اور فٹ بال گراؤنڈ سمیت مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ انہوں نے کھیلوں کے میدانوں اور تربیتی سہولیات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران سے کھلاڑیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، تربیتی سرگرمیوں اور سپورٹس کمپلیکس کی مجموعی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ لی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک، برداشت اور مثبت سوچ کو فروغ دیتے ہیں، اس لیے حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments