خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش

 خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش

خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش اور واقعہ کی تفتیش شروع کردی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کوٹ مغرب میں رات گئے گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہونے والے ملزمان کی جانب سے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کے واقعہ پر تھانہ جھاوریاں پولیس نے امتیاز اختر کی مدعیت میں وقار، رشید اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون امتیاز بی بی اپنے کمسن بچوں کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ ملزمان مبینہ طور پر دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوگئے اورخاتون کو مبینہ طور پر دبوچ کر زیادتی کی کوشش کی، شور و واویلا سن کر اہل محلہ موقع پر پہنچے اور ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ مبینہ طور پر فرار ہوگئے ، تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش اور واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...