3 لاکھ 50 ہزار کا مالِ مسروقہ موبائل فونز، موبائل اسیسریز برآمد

 3 لاکھ 50 ہزار کا مالِ مسروقہ موبائل فونز، موبائل اسیسریز برآمد

3 لاکھ 50 ہزار کا مالِ مسروقہ موبائل فونز، موبائل اسیسریز برآمد 2 چور گرفتار،چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری

میانوالی (نامہ نگار)تھانہ موسیٰ خیل پولیس کی کامیاب کارروائی، 2 چور گرفتار، موبائل شاپ سے چوری شدہ 3 لاکھ 50 ہزار روپے کا مالِ مسروقہ موبائل فونز، موبائل اسیسریز برآمد۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی خصوصی ہدایات پر میانوالی پولیس کی جانب سے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تھانہ موسیٰ خیل پولیس نے ایس ایچ او انسپکٹر کامران بخت کی سربراہی میں مخبر کی اطلاع پر مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 3 ماہ قبل موسیٰ خیل میں موبائل شاپ سے ہونے والی چوری کی واردات ٹریس کرلی۔پولیس نے کارروائی کے دوران واردات میں ملوث 2 ملزمان عبیداللہ ولد شفاء اللہ اور ابرار ولد ممتاز سکنہ موسیٰ خیل کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے دورانِ تفتیش انکشاف پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کرلیا گیا، جس میں موبائل فونز (اینڈرائیڈ و کی پیڈ)، موبائل اسیسریز اور نقد رقم 35 ہزار روپے شامل ہیں۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او تھانہ موسیٰ خیل اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...