8سالہ بچی کو خونخوار شکاری کتوں نے کاٹ لیا

8سالہ بچی کو خونخوار شکاری کتوں نے کاٹ لیا

8سالہ بچی کو خونخوار شکاری کتوں نے کاٹ لیاکتوں نے بچی کو دبوچ کر زمین پر گرا دیا،جان بچانے کے لیے چیختی چلاتی رہی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) قصبہ للیانی میں قرآن پاک پڑھ کر گھر واپس آنے والی 8 سالہ بچی مریم نواز پر مبینہ طور پر خونخوار شکاری کتوں نے اچانک حملہ کر دیا، جس سے بچی کے ٹانگ، کمر، پشت اور بازو سمیت جسم کے مختلف حصوں پر شدید زخم آئے ۔ بتایا گیا ہے کہ کتوں نے بچی کو دبوچ کر زمین پر گرا دیا، جبکہ وہ جان بچانے کے لیے چیختی چلاتی رہی۔ بچی کی چیخ و پکار سن کر اہلِ محلہ موقع پر پہنچے اور اسے کتوں کے چنگل سے چھڑایا۔ اہل علاقہ کے مطابق ڈیرے پر شکاری کتے پالے گئے ہیں جنہیں کھلا چھوڑنے پر متعدد بار منع کیا گیا، تاہم مبینہ طور پر کسی کی بات پر عمل نہ کیا گیا۔ واقعے کا مقدمہ بچی کے چچا کی مدعیت میں تعظیم عرف بلا کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...