شدید گرمی کے دوران لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن بنا دی

شدید گرمی کے دوران لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن بنا دی

شدید گرمی کے دوران لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن بنا دیبار بار بجلی کی بندش کے باعث کاروباری مراکز میں معمولاتِ زندگی متاثر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر اور گردونواح میں شدید گرمی کے دوران بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی، طویل اور بار بار بجلی کی بندش کے باعث گھروں، دکانوں اور کاروباری مراکز میں معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہونے لگے ۔ ذرائع کے مطابق شدید گرمی اور حبس کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی سے شہری بالخصوص بچے ، بزرگ اور بیمار افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ بجلی کی عدم دستیابی کے باعث گھریلو امور کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور دوسری جانب بجلی کی غیر اعلانیہ بندش نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ، جس کے باعث رات کے اوقات میں بھی شہریوں کو سکون میسر نہیں۔ شہریوں نے کہا کہ شدید گرمی میں بجلی کی بندش خصوصاً مریضوں، بچوں اور ضعیف افراد کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے اور کئی علاقوں میں بجلی کی بندش کے دوران پینے کے پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوتی ہے ۔ شہریوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف، وفاقی وزارتِ توانائی اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرگودھا میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے ، بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بجلی کی بندش کی صورت میں پیشگی شیڈول جاری کیا جائے تاکہ شہریوں کو غیر ضروری اذیت سے بچایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...