نشے کی حالت میں بیٹے نے رقم نہ دینے پر ماں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جھال چکیوں کے علاقے تقی پارک میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں بیٹے نے رقم نہ دینے پر بیوہ ماں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور بہنوں کے چھڑانے پر چھری اٹھا کر دھمکیاں دینے لگا۔
متاثرہ رضیہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ محنت مزدوری کرکے گزر بسر کرتی ہے ، گزشتہ روز اس کے بیٹے محمد اجمل نے رقم کا مطالبہ کیا، انکار پر اسے پکڑ کر مارنا شروع کردیا، جبکہ بچیوں کے مزاحمت کرنے پر ملزم نے چھری اٹھا لی۔ شور سن کر اہل محلہ بلال اسلم اور ناضرل حسین موقع پر پہنچے اور مبینہ طور پر ملزم سے منت سماجت کرکے خاتون اور اس کی بچیوں کو چھڑایا۔ درخواست کے مطابق ملزم کی جانب سے آئے روز مبینہ مارپیٹ اور دھمکیوں کے باعث متاثرہ خاندان کو جان کا خطرہ ہے ۔ پولیس نے واقعے کے بعد مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments