بیک ٹو سکول کے مو ضوع پر ڈی ای او سیکنڈری کے دفتر میں آگاہی تقریب

 بیک ٹو سکول کے مو ضوع پر ڈی ای او  سیکنڈری کے دفتر میں آگاہی تقریب

میانوالی (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی کے زیر اہتما م والدین اور کمیو نٹی میں آؤٹ آف سکول بچوں کو سکولوں میں داخل کر انے اور گرمیوں کی تعطیلات کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے سلسلہ میں بیک ٹو سکول کے مو ضوع پر ڈی ای او سیکنڈری کے دفتر میں آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عمر فاروق تھے جبکہ تقریب کی صدارت سی ای او ایجو کیشن نذیر احمد چھینہ اور اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران نے کی۔تقریب میں اے سی میانوالی فیصل عمران اور ڈی ای او سکینڈری ملک طارق عباس نے سکول میں داخلہ لینے والے دو آؤٹ آف سکول بچوں میں کتابیں اور بیگز تقسیم کئے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...