طلبہ کے انٹرن شپ پروگرام کی تکمیل پر سرٹیفکیٹ تقسیم کرنیکی تقریب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا کی وزیر آغا لائبریری میں شعبہ انفارمیشن مینجمنٹ کے طلبہ کے انٹرن شپ پروگرام کی تکمیل پر سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
جس میں انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلبہ کو ان کی عملی تربیت، سیکھنے اور خدمات کے اعتراف میں سرٹیفکیٹس دیے گئے ۔چیف لائبریرین ڈاکٹر عظمیٰ شہزادی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہیں پیشہ ورانہ زندگی میں آگے بڑھنے ، نئے چیلنجز کا سامنا کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو مسلسل نکھارنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ عملی تجربہ طلبہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں عملی زندگی کے تقاضوں کے لیے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ریسرچ سپورٹ اسسٹنٹ محمد طیب اقبال نے افتتاحی کلمات میں طلبہ کی پیشہ ورانہ ترقی اور عملی تجربے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔بعد ازاں انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلبہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے ۔ تقریب کے انتظامی امور سسٹمز لائبریرین احمد آکاش اور انفارمیشن سروسز اسسٹنٹ عمر فاروق نے انجام دیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments