نجی ہسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات اور آگ بجھانے والے آلات کی چیکنگ کا سلسلہ جاری

نجی ہسپتالوں میں فائر سیفٹی  انتظامات اور آگ بجھانے والے  آلات کی چیکنگ کا سلسلہ جاری

میانوالی (نامہ نگار)سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ میانوالی ڈاکٹر میاں کاشف علی کی زیرِ نگرانی ضلع بھر کے مختلف نجی ہسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات اور آگ بجھانے والے آلات کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

اس اقدام کا مقصد ہسپتالوں میں مریضوں، لواحقین اور طبی عملے کے تحفظ کو یقینی بنانا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ہے ۔اسی سلسلے میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل میانوالی ڈاکٹر ذیشان حسن ملک نے عبید نور ہسپتال میانوالی کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں فائر سیفٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈاکٹر ذیشان حسن ملک نے ہسپتال کی نرسری، آئی سی یو، ایچ ڈی یو اور ایمرجنسی سمیت اہم اور حساس شعبہ جات میں نصب آگ بجھانے والے آلات کا معائنہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...