اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کا اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد

اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کا اپنے  دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد

بھیرہ(نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں مختلف علاقوں سے آنے والے سائلین نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔

اس موقع پر تحصیل بار بھیرہ کے سابق صدور محمد شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ اور چوہدری محمد انور بولا ایڈووکیٹ بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر نے سائلین کے مسائل اور مختلف نوعیت کے کیسز کو بغور سنا اور متعلقہ ریکارڈ و معاملات کی جانچ پڑتال کی اور متعدد مسائل کو موقع پر ہی حل کرتے ہوئے سائلین کو فوری ریلیف فراہم کیا گیا۔ جبکہ دیگر مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...