ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد عاطف سندھونے شاہ پور کادورہ
شاہ پور (نمائندہ دنیا) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد عاطف سندھونے شاہ پور کادورہ کیا انہوں نے تحصیل ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، زنانہ و مردانہ وارڈ، ایمرجنسی ورڈ اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا۔
میونسپل کمیٹی ، عاقل شاہ میں ڈمپنگ پوائنٹ کا معائنہ کیا انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کا مقصد شہریوں کو صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے ، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی آپریشن کی مؤثر مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ تمام افسران اور ورکرز اپنی مقررہ ڈیوٹی ٹائم کے مطابق فرائض انجام دیں۔تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور یسریٰ سہیل ، چیف آفیسر روما فہیم ، مانیٹرنگ آفیسر رانا ابوبکر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری اجمل منیر، ایم ایس ڈاکٹر ندیم الرسول اور دیگر افسران بھی موجود تھے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments