شہریوں کے مسائل کے حل میں رکاوٹ برداشت نہیں، ڈپٹی کمشنر
شہریوں کے مسائل کے حل میں رکاوٹ برداشت نہیں، ڈپٹی کمشنر سائلین کی طرف سے دی درخواستوں پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی جائے
خوشاب(نمائندہ دُنیا)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے شہریوں کے مسائل سنے اور شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ محکموں کو احکامات صادر کیے اس موقع پر،اے ڈی سی ایم ایس خوشاب غزالہ کنول،میڈیا پرسن بابرمرتضی اوردرخواست گزار سائلین موجود تھے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹرجہانزیب حسین لابر نے کہا کہ ڈی سی آفس کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، شہری بلا جھجک اپنے مسائل بیان کریں اور سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر آفس میں آنے والے سائلین کے مسائل ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے خود سنے ، انہوں نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل سنے جاتے ہیں ۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کہ سائلین کی طرف سے دی گئی درخواستوں پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی جائے شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے نیز محکموں میں غفلت ،سستی و کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی گئی تمام محکمے اپنی ڈیوٹی عوامی خدمت میں فرض سمجھ کر نبھائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments