ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر کا گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول میانوالی کادورہ
میانوالی (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عمر فاروق کا گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول میانوالی کادورہ۔انہوں نے سکول کے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا، تعلیمی سرگرمیوں، صفائی ستھرائی کے نظام کے علاؤہ دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔
اے ڈی سی نے سکول میں زیر تعلیم طلباء سے نصاب تعلیم سے متعلق مختلف سوالات پو چھے ۔ انہوں نے اساتذہ کرام کو ہدایت کی کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی تو جہ مر کوز کی جا ئے ۔تا کہ یہ بچے یہاں سے اعلیٰ تعلیم یا فتہ ہو کر ملک وقوم کی خدمت کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نصاب تعلیم کے علا وہ بچوں کی اخلاقی تربیت اور دینی تعلیم سے بھی روشناس کر ایا جا ئے ۔انہوں نے طلباء کو تلقین کی کہ وہ قرآنی تعلیمات اور پا بندی نماز کو بھی اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں۔اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شوکت علی اور پرنسپل ملک اشرف بھی مو جود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments