سڑکوں کی تعمیر و بحالی پر 1 ارب روپے کا تخمینہ تیار

سڑکوں کی تعمیر و بحالی پر 1 ارب روپے کا تخمینہ تیار

سڑکوں کی بہتری کے لیے مجموعی طور پر 8 سکیمیں تجویز کی گئی ہیں، جن کے تحت 12.70 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر، مرمت اور بحالی کی جائے گی ،تفصیلی بریفنگ دی گئی فزیبلٹی، تخمینہ لاگت اور تعمیراتی ضرورت کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد حتمی سفارشات پیش کی جائیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے ،ڈپٹی کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اپنے ذرائع سے حاصل ہونے والے فنڈز سے سڑکوں کی تعمیرو مرمت کی 8 سکیمیں تجویز 12.70 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و بحالی پر ایک ارب روپے کا تخمینہ تیار کر لیا گیا، تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں اپنے ذرائع سے حاصل ہونے والے فنڈز سے سڑکوں کی تعمیر، مرمت اور بحالی کے لیے تجویز کردہ سکیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں سڑکوں کی بہتری کے لیے مجموعی طور پر 8 سکیمیں تجویز کی گئی ہیں، جن کے تحت 12.70 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر، مرمت اور بحالی کی جائے گی جبکہ ان سکیموں پر مجموعی طور پر ایک ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔

اجلاس میں مختلف محکموں کی جانب سے اپنے ذرائع سے حاصل ہونے والے فنڈز اور ان کے ممکنہ استعمال کے حوالے سے بھی ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تجویز کردہ تمام سکیموں کا دوبارہ جامع جائزہ لیا جائے اور سڑکوں کی حالت، عوامی ضرورت، آمدورفت اور افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترجیحات کا تعین کیا جائے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہر سکیم کی فزیبلٹی، تخمینہ لاگت اور تعمیراتی ضرورت کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد حتمی سفارشات پیش کی جائیں تاکہ دستیاب فنڈز کو شفاف اور مؤثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہتاب یاسین، چیف آفیسر ضلع کونسل اسد ہریا، محکمہ ہائی ویز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...