گرین بس پر پتھراؤ سے شیشے ٹوٹ گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) 48 گھنٹوں میں گرین بس پر پتھراؤ کا دوسرا واقعہ، پتھراؤسے شیشے ٹوٹ گئے ، کنڈکٹر زخمی ہونے سے بال بال بچ گیا۔
تفصیل کے مطابق پنجاب گرین بس سروس کو نشانہ بنانے کے واقعات میں تشویشناک اضافہ، صرف 48 گھنٹوں کے دوران گرین بس پر حملے کا یہ دوسرا واقعہ سامنے آ گیا، جنرل بس اسٹینڈ کے قریب چلتی گرین بس نمبر 017 جو کہ کوٹ مومن سے سرگودھا واپس آ رہی تھی پر ایک شخص نے مبینہ طور پر پتھراؤ کیا ،جس سے بس کے مین انٹرنس ڈور کے شیشے ٹوٹ گئے اور اینٹ کنڈکٹر کی ٹانگ پر بھی لگی۔ خوش قسمتی سے بس میں سوار مسافر محفوظ رہے ۔ حملے کے نتیجے میں حکومتی اثاثے کو تقریباً 80 ہزار روپے کا نقصان پہنچا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ، 48 گھنٹوں میں گرین بس پر پیش آنے والے دوسرے واقعے نے مسافروں اور بس سروس کے تحفظ کے حوالے سے بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments