خاتون کو مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر اغواء کرنے کی کوشش

 خاتون کو مبینہ طور پر گن پوائنٹ  پر اغواء کرنے کی کوشش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مٹھہ لک میں گھر میں گھس کر خاتون کو مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر اغواء کرنے کی کوشش کا واقعہ، پولیس نے ایک نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

ایف آئی آر کے مطابق محمد طفیل نامی معذور شخص گھر میں موجود تھا کہ اسی دوران افتخار عرف جانی مبینہ طور پر مسلح پسٹل گھر میں زبردستی داخل ہوا اور مذکورہ شخص کی بھانجی قمر بتول پر پسٹل تان کر اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی اور زبردستی اپنے ساتھ چلنے کا کہا۔ جس پر گھر میں موجود خواتین اور بچوں نے شور مچا دیا۔ شور سن کر اہل محلہ بھی موقع پر پہنچ گئے ، جنہوں نے مزاحمت کی جس پر ملزم اپنے دو نامعلوم ساتھیوں سمیت فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...