10 سالہ بچہ محمد رافع پر اسرار طور پر غائب

 10 سالہ بچہ محمد رافع  پر اسرار طور پر غائب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چک نمبر 103 شمالی میں میلاد کی محفل میں شرکت کے لیے جانے والا 10 سالہ بچہ محمد رافع پر اسرار طور پر غائب ہو گیا۔

 پولیس کے مطابق محمد رافع گزشتہ دوپہر بلال کے گھر منعقدہ محفل میلاد میں گیا تھا، تاہم شام تک واپس نہ آنے پر والدہ نے گاؤں کے مختلف گھروں اور رشتہ داروں کے ہاں تلاش کیا لیکن بچے کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ ورثاء نے خدشہ ظاہر کیا کہ نامعلوم ملزمان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس کے بیٹے کو اغواء کر لیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے 10 سالہ بچے کی تلاش اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...