ناجائز اسلحہ رکھنے والا شخص گرفتار، پسٹل اور گولیاں برآمد

ناجائز اسلحہ رکھنے والا شخص  گرفتار، پسٹل اور گولیاں برآمد

شاہ پور صدر (نامہ نگار)پولیس تھانہ شاہ پور صدر نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ لے کر گھومنے والے شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 30 بور پسٹل اور دو گولیاں برآمد کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ شاہ پور صدر کی ٹیم جلپانہ چوک میں گشت و پڑتال میں مصروف تھی کہ ایک شخص، محمد شیر ولد محمد عبداللہ، سکنہ کوٹ، پیدل آتا دکھائی دیا۔ پولیس پارٹی کو دیکھ کر وہ تیز قدموں سے واپس مڑنے لگا، جس پر پولیس نے اسے مشکوک جانتے ہوئے قابو کر لیا۔جامہ تلاشی کے دوران ملزم کے نیفہ سے 30 بور پسٹل معہ دو گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے اسلحہ قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...