چیک پوسٹ کے چھت گرنے سے دو ریسکیورر شدید زخمی
دونوں ریسکیورر اپنی مدد آپ کے تحت چیک پوسٹ کی توسیع کیلئے دیوارگرا رہے تھے
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ریسکیو سٹیشن خوشاب میں چیک پوسٹ کے چھت گرنے سے دو ریسکیورر ملبے میں دب کر شدید زخمی ہوگئے ، دونوں زخمیوں انشائیل الرحمن اور وقاص کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ، معلوم ہوا ہے کہ دونوں ریسکیورر اپنی مدد آپ کے تحت سیکورٹی چیک پوسٹ کی توسیع کیلئے دیوارگرا رہے تھے کہ اچانک ان پر چھت گر گئی اور وہ اس کے ملبے کی زد میں آ گئے جنہیں فور طور ریسکیو کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments