ناراض بیوی کو چاقو کی نوک پر ساتھ لے جانے کی کوشش، مقدمہ درج

ناراض بیوی کو چاقو کی نوک پر ساتھ  لے جانے کی کوشش، مقدمہ درج

شاہ پور صدر (نامہ نگار)ناراض بیوی کو چاقو کی نوک پر اپنے ساتھ لے جانے اور تشدد کرنے کی کوشش کرنے والے شوہر کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق رضوانہ بی بی اپنے شوہر محمد ذیشان، سکنہ عاقل شاہ ، سے ناراض ہو کر اپنی نانی کے گھر آئی ہوئی تھی۔ وہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے شاہ پور سٹی گئی ہوئی تھی کہ ملزم محمد ذیشان بھی وہاں پہنچ گیا اور چاقو نکال کر رضوانہ بی بی کو اپنے ساتھ چلنے کا کہا۔ رضوانہ بی بی کے انکار پر ملزم نے مبینہ طور پر اسے تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی،شور کی آواز سن کر لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور منت سماجت کرکے ملزم سے رضوانہ بی بی کی جان بخشی کروائی۔ پولیس تھانہ شاہ پور سٹی نے محمد ذیشان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...