مناسب جگہ یوٹرن نہ ہونے کے باعث لوگوں کوشدید مشکلات

 مناسب جگہ یوٹرن نہ ہونے کے باعث لوگوں کوشدید مشکلات

مریض و لواحقین کو مناسب یوٹرن نہ ہونے کے باعث طویل راستہ اختیار کرنا پڑتا

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) لاہور روڈ بھاگٹانوالہ پر شہر کے قریب مناسب اور محفوظ یوٹرن کی عدم دستیابی علاقہ بھاگٹانوالہ کے سیاسی رہنماؤں اور منتخب نمائندوں کے لیے ایک بڑا امتحان اور چیلنج بنتی جا رہی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اہم شاہراہ پر مناسب جگہ یوٹرن نہ ہونے کے باعث روزانہ ہزاروں افراد شدید مشکلات اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں، مگر عوامی مسائل کے حل کے بلند و بانگ دعوے کرنے والوں کی جانب سے اس سنگین مسئلے پر تاحال کوئی عملی پیش رفت نظر نہیں آ رہی شہر میں قائم تعلیمی اداروں میں آنے جانے والے ہزاروں طلباء و طالبات، ہسپتال پہنچنے والے مریض و لواحقین، تاجروں، دکانداروں اور عام شہریوں کو مناسب یوٹرن نہ ہونے کے باعث طویل راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے، جس سے نہ صرف قیمتی وقت اور ایندھن ضائع ہو رہا ہے بلکہ ٹریفک حادثات کے خدشات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

اہل علاقہ نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھاگٹانوالہ ایک اہم اور گنجان آباد علاقہ ہونے کے باوجود بنیادی سفری سہولت سے محروم ہے ۔ عوامی نمائندے انتخابی ادوار میں ترقی اور عوامی خدمت کے دعوے تو کرتے ہیں، لیکن شہریوں کے اس دیرینہ اور بنیادی مسئلے کے حل کے لیے عملی اقدامات دکھائی نہیں دیتے ۔شہریوں نے منتخب نمائندوں اور سیاسی رہنماؤں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اب صرف بیانات، وعدوں اور اعلانات سے عوام کو مطمئن نہیں کیا جا سکتا۔ لاہور روڈ پر بھاگٹانوالہ شہر کے قریب فوری طور پر ایک مناسب، محفوظ اور تکنیکی بنیادوں پر منظور شدہ یوٹرن کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...