پارٹی عہدے کیخلاف شکایات کی چھان بین کے لیے کمیٹی تشکیل
محمد فیروز جوئیہ کمیٹی کے چیئرمین ہونگے حکیم محمد ایوب، محمد رمضان کمیٹی کے ارکان مقرر
واں بھچراں (نمائندہ دنیا)مسلم لیگ (ن) ضلع میانوالی کے صدر ملک محمد فیروز جوئیہ نے آفتاب امیر خان سے متعلق پارٹی عہدے کے دعوؤں اور اس کے خلاف سامنے آنے والی مختلف شکایات و الزامات کی چھان بین کے لیے باقاعدہ انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ ضلعی صدر ملک محمد فیروز جوئیہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ سینئر مسلم لیگی رہنما حکیم محمد ایوب قریشی، محمد رمضان اعوان ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ (ن) میانوالی، حاجی خضر حیات خان شہباز خیل نائب صدر مسلم لیگ (ن) میانوالی اور موسیٰ خان موچھ سٹی جنرل سیکرٹری کمیٹی کے ارکان مقرر کیے گئے ہیں۔
کمیٹی آفتاب امیر خان کی مبینہ تنظیمی حیثیت، پارٹی کے نام اور عہدے کے استعمال سمیت اس کے خلاف پارٹی فورم پر سامنے آنے والی شکایات اور الزامات کا جائزہ لے گی۔ اور دس روز کے اندر انکوائری مکمل کرکے اپنی رپورٹ صدر مسلم لیگ (ن) ضلع میانوالی کو پیش کرے گی۔ پارٹی حلقوں کے مطابق انکوائری کا مقصد حقائق سامنے لانا اور یہ واضح کرنا ہے کہ آفتاب امیر خان کو ضلع میانوالی میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کوئی باقاعدہ تنظیمی عہدہ یا اختیار حاصل ہے یا نہیں۔ کمیٹی افتاب امیر خان کی طرف سے خود کو مختلف دفاتر میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کا کوآرڈینیٹر ظاہر کرنے کی بھی انکوائری کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments