گلیشیئرز پگھلنے سے دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں اضافہ
نشیبی علاقے سیلاب کی زد میں ، چشمہ بیراج و جناح کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
میانوالی (نامہ نگار)ملک میں حالیہ بارشوں اور گلیشیئرز پگھلنے سے دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں ایک بار اضافہ ہو رہا ہے جس سے ساحلی و نشیبی علاقے سیلاب و کثاو کی زد میں ہیں چشمہ بیراج و جناح بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے پانی کے بہاو میں تیزی کے باعث دریائے سندھ میں چشمہ بیراج میں پانی کی آمد بڑھ کر 274106 کیوسک ہو گئی چشمہ بیراج سے پانی کا اخراج 2 لاکھ 55 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ ہوا چشمہ بیراج میں 48 گھنٹوں میں 70 ہزار کیوسک پانی کا اضافہ ہوا پانی کی آمد بڑھنے سے جناح بیراج میں بھی پھر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور جناح بیراج میں پانی کی آمد 380400 کیوسک ریکارڈ ہوئی جبکہ جناح بیراج سے پانی کا اخراج 3 لاکھ 72 ہزار کیوسک ہو گیا دونوں بیراجز میں سیلاب کیںوجہ سے نشیبی علاقے متاثر ہو رہے ہیں جہاں پر آبادی اور فصلوں کو پھر سے نقصان ہو رہا ہے اور کٹاو تیار فصلوں کے لیئے نقصان کا باعث بن رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments