شاہپور میں کریک ڈاؤن، 4 میڈیکل سٹورز سیل، 7 کے چالان
چار میڈیکل اسٹورز سے نارکوٹکس ادویات، بغیر کولڈ اسٹوریج کے رکھی تھی
شاہپور صد(نامہ نگار)چیف ڈرگز کنٹرولر پنجاب کی ہدایات پر ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم نے ڈاکٹر فہیم ضیاء کی سربراہی میں تحصیل شاہپور میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ہی روز میں 7 چالان کیے ، جبکہ مختلف خلاف ورزیوں پر 4 میڈیکل سٹورز سیل کر دیے گئے ۔کارروائی کے دوران چار میڈیکل اسٹورز سے نارکوٹکس ادویات، بغیر کولڈ اسٹوریج کے رکھی گئی ادویات اور ایکسپائر ادویات کی فروخت کے شواہد سامنے آنے پر انہیں موقع پر سیل کر دیا گیا۔مزید برآں بغیر رجسٹریشن فارم سیون (Form-7) ادویات کی فروخت کے معاملے میں فارماپلیکس کے ملازم محمد نبیل سے تمام متعلقہ ادویات برآمد کر کے کمپنی کے خلاف بھی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، جبکہ تمام مراسلات مزید قانونی کارروائی اور پراسیکیوشن کے لیے اعلیٰ حکام کو ارسال کر دیے گئے ۔دوسری جانب ان رجسٹرڈ کیس میں شہباز کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی، جبکہ عدالت سے عبوری ضمانت خارج ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔ذرائع کے مطابق اگست کے دوران تحصیل شاہپور کی ڈرگ کنٹرول کارکردگی ضلع بھر میں دوسرے نمبر پر رہی۔ اس دوران مجموعی طور پر 10 چالان، 4 پریمیسز سیل اور ایک ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا، جسے ادویات کے معیار اور غیر قانونی فروخت کے خلاف مؤثر کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments