دفاع پاکستان کی تاریخ میں 2ستمبر کو اہمیت حامل ،شہادت اعوان
مسلح افواج کے شانہ بشانہ قوم کااتحاد اور یکجہتی کا اظہار ہماری تاریخ کا ایک درخشاں باب
خوشاب(نمائندہ دُنیا)سابق وزیر مملکت برائے قانون و انصاف سینیٹر ملک شہادت اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع عسکری قوت کے اظہار اور مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کے اظہار اور جرات مند افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کا مہینہ ہے ، دفاع پاکستان کی تاریخ میں 2 ستمبر کو انتہائی اہمیت حامل ہے جنگ ستمبر کے ابتدائی دنوں میں ہی پاک فضائیہ نے محدود وسائل کے باوجود غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور عزم کا مظاہرہ کیا۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا اس روز اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم کی قیادت میں، پاکستانی طیاروں نے چھمب اور جوڑیاں کے علاقوں میں موثر کارروائیاں کیں اور دشمن کی پیش قدمی کے خلاف زبردست مزاحمت کی1965 کی جنگ کے دوران پاکستان کی مسلح افواج کے شانہ بشانہ پوری قوم کااتحاد اور یکجہتی کا اظہار ہماری تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے ۔ یہ جنگ ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ملک کا دفاع نہ صرف عسکری طاقت سے مضبوط ہوتا ہے ، بلکہ قومی یکجہتی، سیاسی استحکام، مضبوط اداروں اور عوام کے اعتماد سے بھی مستحکم ہوتا ہے ۔ہم 1965 کی جنگ کے ان تمام شہدا اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور بے مثال جرات کا مظاہرہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments