گھریلو تنازع کے دوران بیٹے نے معمر باپ کی جان لے لی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اجنالہ لوک میں گھریلو تنازع کے دوران بد بخت بیٹے نے معمر باپ کی جان لے لی ،مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں 63 سالہ محمد ممتاز جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق مقتول کے بیٹے احسان نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں محمد ممتاز شدید زخمی ہوئے تاہم ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے جان بچانے کی کوششوں کے باوجود وہ موقع پر ہی دم توڑ چکا تھاریسکیو 1122 کی ٹیم نے ضروری طبی کارروائی کے بعد لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments