روٹھی بیوی کو زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش، انکار پر زخمی

روٹھی بیوی کو زبردستی ساتھ لے  جانے کی کوشش، انکار پر زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)روٹھی ہوئی بیوی کو زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش، انکار پر چاقو کے وار سے خاتون زخمی ،ملزم اپنی سالی و خالہ کو بھی تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔

 پولیس کے مطابق رضوانہ بی بی اپنے شوہر سے ناراض ہو کر اپنی والدہ کے گھر شاہ پور سٹی آئی ہوئی تھی کہ گزشتہ رات اس کا شوہر ذیشان مبینہ طور پر چاقو لے کر وہاں پہنچا اور اسے دھمکا کر ساتھ لے جانے کی کوشش کی، انکار پر چاقو مارکر رضوانہ کو زخمی کر دیا، اسے بچانے کے لیے آنے والی اس کی بہن نمرہ عزیز اور خالہ حیاتاں بی بی سے بھی مبینہ طور پر تشدد اور بدسلوکی کی گئی جس پر مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...