فلنگ اسٹیشن پر کار سوار چار 40 ہزار روپے کا پٹرول ڈلوا کر رقم ادا کیے بغیر فرار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بھیرہ انٹرچینج پنڈی سائیڈ پر واقع فلنگ اسٹیشن پر کار سوار چار نامعلوم افراد مبینہ طور پر 40 ہزار روپے کا پیٹرول ڈلوا کر رقم ادا کیے بغیر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ رات ایک کار میں سوار چار افراد فلنگ اسٹیشن پر آئے اور گاڑی کی ٹینکی میں 40 ہزار روپے کا پیٹرول جبکہ ڈگی میں دو گیلن بھرکر رکھنے کا بھی کہا، ملازم نے پیٹرول ڈالنے کے بعد جب وہ رقم وصول کرنے کے لیے گاڑی کے اگلے حصے کی جانب بڑھا تو ڈرائیور نے اچانک گاڑی بھگا دی اور فرار ہو گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا جبکہ گاڑی اور ملزمان کی شناخت و گرفتاری کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments