فائرنگ کی جھوٹی اطلاع کا ڈرامہ رچانے والا شخص قانون کی زد میں آ گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دیووال میں مخالفین کو جھوٹے مقدمہ میں پھنسانے کی خاطر والد پر فائرنگ کی جھوٹی اطلاع کا ڈرامہ رچانے والا شخص قانون کی زد میں آگیا۔
پولیس کے مطابق 15 پر محمد شیراز نے کال کر کے اطلاع دی کہ نامعلوم شخص نے اس کے والد محمد اعجاز پر فائرنگ کی ہے ، جس پر پولیس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی، تاہم موقع کے حالات مشکوک پائے گئے اور گردونواح سے بھی کسی شخص نے فائرنگ کی تصدیق نہ کی۔ پولیس کے مطابق محمد شیراز اور اس کے والد کو مزید پوچھ گچھ کے لیے تھانے طلب کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments