کچن میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی
کچن میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ، آگ پر قابو پا لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) غنی پارک میں 12 مرلہ ڈبل سٹوری گھر کے کچن میں UPS کے مبینہ شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کچن میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، تاہم آتشزدگی کے باعث قیمتی سامان کو نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے واقعہ میں کسی قسم کے جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments