جماعت نہم کے سالانہ امتحان 2026 کے نتائج کا اعلان
ایک لاکھ 7 ہزار 782 امیدواروں میں سے 45 ہزار 925 امیدوار کامیاب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا نے جماعت نہم کے سالانہ امتحان 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔امتحان میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 7 ہزار 782 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 45 ہزار 925 امیدوار کامیاب قرار پائے ۔ امتحان میں کامیابی کی مجموعی شرح 42۔61 فیصد رہی۔ ریگولر لڑکیوں کی کامیابی کی شرح 50۔98 فیصد، ریگولر لڑکوں کی 37۔31 فیصد، پرائیویٹ لڑکیوں کی 44۔46 فیصد جبکہ پرائیویٹ لڑکوں کی کامیابی کی شرح 26۔39 فیصد رہا۔ امتحان میں 46 ہزار 390 ریگولر امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 17 ہزار 309 کامیاب ہوئے ۔ریگولر طالبات میں 44 ہزار 585 امیدوار شریک ہوئیں اور 22 ہزار 729 کامیاب قرار پائیں۔ اسی طرح پرائیویٹ امیدواروں میں 8 ہزار 773 لڑکوں میں سے 2 ہزار 315 جبکہ 8 ہزار 34 لڑکیوں میں سے 3 ہزار 572 امیدوار کامیاب ہوئے ۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا نے امیدواروں کی سہولت کے لیے امتحانی نتیجہ اپنی سرکاری ویب سائٹ www۔bisesargodha۔edu۔pk پر بھی جاری کر دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments