کھاد کے ذخیرہ کی چیکنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت

کھاد کے ذخیرہ کی چیکنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت

قانون شکنی یا کھاد کی مصنوعی قلت پائی گئی تو انتظامیہ بھی اس کی ذمہ دار ہو گی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)محکمہ زراعت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں فصل ربیع سیزن2026-27کے تحت ایکشن پلان جاری کرتے ہوئے ضلعی زراعت افسران کو ممکنہ کھاد کی قلت کو روکنے کے لئے ڈیلرز شاپس اور گوداموں میں کھاد کے ذخیرہ کی چیکنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے، ذرائع کے مطابق حکومت نے گندم سمیت دیگر اجناس کی کاشت کیلئے کھاد کی ممکنہ مصنوعی قلت کی روک تھام کیلئے محکمہ زراعت کو بھر پور ایکشن لینے کیلئے ضلعی اور تحصیل سطح پر خصوصی کمیٹیاں فعال کرنے کی ہدایت بھی کی اور کہا گیا ہے ،جس علاقے میں قانون شکنی یا کھاد کی مصنوعی قلت پائی گئی تو متعلقہ انتظامیہ بھی اس کی ذمہ دار ہو گی۔

اس ضمن میں تحصیل کی سطح پر اوور چارجنگ اور ذخیرہ کرنے والے کھاد ڈیلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انکے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے ، جبکہ زراعت دفاتر میں شکایات سیل بھی قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،ذرائع کے مطابق ڈویژن کے چاروں اضلاع میں فصل ربیع کیلئے 65سے 70ہزار میٹرک ٹن کھاد کی ضرورت ہو گی اوراس وقت لگ بھگ 50ہزار میٹرک ٹن کے قریب کھاد کے سٹاک موجود ہیں ،جو کہ آئندہ فصل ربیع سیزن کی کاشت کیلئے ناکافی ہیں ،تاہم اس حوالے سے ڈیلرز کے کمپنیوں کے پاس زیر التواء آڈرز کی جلد ترسیل کیلئے اقدامات کئے جا رے ہیں جبکہ فصل ربیع کیلئے کسانوں کو ضرورت کے مطابق کھاد پیشگی خریدنے کی ترغیب بھی دی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...