چیمبر آف کامرس کے انتخابات ،فاؤنڈر گروپ کا انتخابی مہم کا آغاز
قائدین اور ممبران کی مختلف بازاروں میں آمد پر تاجروں کی جانب سے شاندار استقبال
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات 28-2026 کے سلسلہ میں فاؤنڈر گروپ نے باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔ فاؤنڈر گروپ کے قائدین اور ممبران کی مختلف بازاروں میں آمد پر تاجروں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا، پھولوں کے ہار پہنائے گئے جبکہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور مشروبات سے تواضع کی گئی۔انتخابی رابطہ مہم میں فاؤنڈر گروپ کے قائدین میاں طارق یعقوب، مرزا فضل الرحمن، آصف امیر اعوان، قیصر اقبال، شیخ نوید اقبال، بابائے چیمبر خواجہ عابد رفیق شامل تھے ،صدر سرگودھا چیمبر خواجہ یاسر قیوم، نائب صدر میاں محمد عمران،محمد حسن یوسف، رائے قیصر کھرل، راؤ حمزہ قیوم، راؤ جواد طارق، وارث ندیم وڑائچ،عبدالستار انجم،محمد تہور بلال اصغر سمیت دیگر ممبران شریک تھے ۔مختلف بازاروں کی انجمنوں کے صدور اور عہدیداران نے اپنے اپنے بازاروں میں فاؤنڈر گروپ کے قائدین کا پرتپاک استقبال کیا۔ تاجروں نے قائدین کو پھولوں کے ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، جبکہ ان کی آمد پر بھرپور جوش و خروش کا اظہار کیا گیا،اس موقع پر چیٔرمین فاؤنڈر گروپ میاں طارق یعقوب نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 17 ستمبر 2026 کو ہونے والے سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات 2026-28 میں ایسوسی ایٹ ممبران فاؤنڈر گروپ کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments