2024 سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سپیشل آپریشنز سیل سرگودھا ریجن نے ایک اور کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 2024 سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم گرفتار کرلیا۔
مجرم ثناء اﷲ ولد محمد ظفر نے تھانہ پھلروان کیعلاقہ میں نصر حیات کو ذاتی رنجش کی بنیاد پر قتل کردیا اور بھیس بدل کر بیرون ملک فرار ہوگیا تھا سپیشل آپریشنز سیل نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم اشتہاری کا سراغ لگایا اور متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطہ قائم رکھتے ہوئے بذریعہ انٹرپول ریڈ وارنٹ جاری کرائے گئے ۔ ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کیا گیا جس کو سرگودھا پولیس نے ایف آئی اے سے اپنی حراست میں لے لیا ہے ، ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments