2 رکنی نقب زن چور گینگ گرفتار مال مسروقہ کی رقم 16 لاکھ برآمد

 2 رکنی نقب زن چور گینگ گرفتار مال مسروقہ کی رقم 16 لاکھ برآمد

میانوالی(نامہ نگار)تھانہ سٹی میانوالی کی کاروائی، 2 رکنی نقب زن چور گینگ گرفتار، چوری شدہ مال مسروقہ کی رقم 16 لاکھ 92 ہزار 500 روپے برآمد۔۔۔

ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی جانب سے تھانہ سٹی کے مختلف علاقوں میں نقب زنی و چوری کی وارداتوں پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او صدر شیخ کاشف مسعود کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر عمر فاروق سندرانہ اور انکی ٹیم کو خصوصی ٹاسک دیا گیا۔جس پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی پولیس نے 2 رکنی نقب زن چور گینگ میں ملوث بشیر ولد غلام محمد سکنہ میانوالی اور عامر اقبال ولد یار محمد سکنہ دلے والا بھکر کو اپنی بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان نے تھانہ سٹی کے چوری و نقب زنی کے 9 مقدمات میں نقب زنی و چوری میں طلائی زیورات، موٹر مشین، و دیگر سامان چوری کرنے کا انکشاف کیا جس کی مالیتی رقم 16 لاکھ 92 ہزار 500 روپے برآمد کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...