چوری میں ملوث 15 رفتار، 38 موٹر سائیکل اور 2 رکشے برآمد
ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث دیگر گروہوں کا بھی قلع قمع کیا جائے گا، پولیس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر اے ایس پی سٹی وقار احمد کی سربراہی میں سٹی سرکل پولیس نے ماہ اگست میں کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث 15 ملزمان کو گرفتارکیا جن کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے 38 موٹر سائیکل اور 2 لوڈر رکشے برآمد کیے گئے ، جو بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دئیے گئے۔
اس حوالے سے ڈی پی او سرگودھا نے اے ایس پی سٹی اور سٹی سرکل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سرگودھا کو کرائم فری ضلع بنانا اولین ترجیح ہے ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث دیگر گروہوں کا بھی جلد قلع قمع کیا جائے گا۔ اس موقع پر موٹر سائیکلوں اور رکشوں کے اصل مالکان نے اپنے مسروقہ مال کی واپسی پر ڈی پی او سرگودھا، اے ایس پی سٹی وقار احمد اور ان کی پوری ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور پولیس کی اس بہترین کارکردگی کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments