گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں میں 47810 لیٹردودھ چیک

گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں میں 47810 لیٹردودھ چیک

میانوالی(نامہ نگار)صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کوشاں!ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد اور ڈپٹی کمشنر شاہدعباس کاٹھیا کی ہدایات پر۔۔۔

 پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی ٹیم کا صحت دشمن عناصرکے خلا ف گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع بھر میں مختلف فوڈ بزنس کے معائنے ،جن میں ہوٹل،کریانہ سٹور،فوڈ پوائنٹ،گوشت کی دوکانوں، دودھ کی دوکانوں اورمٹھائی کے کارخانوں پر عوام الناس کی صحت کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ،چیکنگ کے دوران میانوالی میں داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ لگاکر دودھ لانے اور لے جانے والی گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں میں 47810لیٹردودھ کو چیک کیاگیا۔مختلف کاروائیوں کے موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے تحت1کلوگرام زائدالمعیادکھانے کی اشیا ء،1.7کلو بسکٹ،20کلوگرام ممنوع نمک،4لیٹر مشروبات ،0.5 کلوگرام مضر صحت مصحالحہ ضائع کروادیا گیا اور مجموعی طور پر333500روپے کا جرمانہ کیا گیا۔مزیدبراہ چیکنگ کے دوران میانوالی میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی کی نگرانی میں واٹر پلانٹ کو حفظان صحت کے اصولوں پرکام نہ کرنے پر عارضی طورپرکام کرنے سے روک دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...