نیو سٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام شاندار کرکٹ میچ کا انعقاد

 نیو سٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام شاندار کرکٹ میچ کا انعقاد

نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بے نظیر بھٹو کرکٹ اسٹیڈیم 39شمالی میں نیو سٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام شاندار کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں گورنمنٹ شہدائے ایف پی ایس میموریل ہائی سکول کے بچوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کرلی۔ میچ کے مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) کے رہنما جمیل ڈوگر تھے ، جنہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر جمیل ڈوگر نے کوچ کپتان محمد ارشد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت رنگ لا رہی ہے، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور برائی کے خاتمے کے لیے گراؤنڈز کو آباد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، انہوں نے یقین دلایا کہ نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے میدان آباد کرنے کی اس مثبت جدوجہد میں جہاں بھی ان کی ضرورت پڑی، اس موقع پر کپتان محمد ارشد نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہی معاشرے کو منفی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...