داؤد خیل سے دو ٹرکوں سے 1800 تھیلا آٹا سمگل کرنے کی کوشش
49 کلو گرام وزنی670 بیگز میدہ برآمد،سرکاری نرخوں پر نیلام کر دیا گیا
میانوالی، داؤد خیل (نامہ نگار، نمائندہ دنیا )میانوالی میں محکمہ فوڈ کی گندم ، آٹا اور میدہ کی غیر قانونی نقل وحمل پر کاروائیاں جاری ہیں گذشتہ روز کاروائی ہرنولی موڑ ، موسی\' خیل اور داود خیل کے قریب کی گئیں ۔گندم اور آٹے کی غیر قانونی نقل وحمل کے خلاف پولیس اور محکمہ خوراک میانوالی کی بڑی کاروائی، تھانہ داؤد خیل کی حدود سے دو ٹرکوں کو پکڑ کر 20 کلو گرام وزنی 1800 تھیلا آٹا جبکہ 49 کلو گرام وزنی670 بیگز میدہ برآمد کر کے سرکاری نرخوں پر نیلام کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا نے گندم خریداری مرکز میانوالی کا دورہ کیا اور سمگل کے دوران پکڑے گئے آٹے کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سرکاری تحویل میں لیا گیا آٹا 2200 روپے فی تھیلا کے حساب سے سرکاری نرخ پر نیلام کیا جارہا ہے ۔ انھوں بتایا کہ محکمہ خوراک اور مقامی پولیس نے گذشتہ شب خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ داؤد خیل کی حدود سے دو ٹرکوں کو تحویل میں لیکر آٹا کے پے کے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی تھی۔ انھوں نے بتایا کہ آٹا ضلع جھنگ سے کے پی کے سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments