ڈپٹی کمشنر کا سٹی پارک اور مریم نواز میڈیکل کالج میانوالی کادورہ

ڈپٹی کمشنر کا سٹی پارک اور مریم نواز  میڈیکل کالج میانوالی کادورہ

میانوالی(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا سٹی پارک اور مریم نواز میڈیکل کالج میانوالی کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر نے پارک میں صفائی ستھرائی کے نظام اور گراسی لائنز کا معائنہ کیا۔۔۔

 جبکہ مریم نواز میڈیکل کالج کے سلسلہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پرانی عمارت میں جاری تعمیر ومرمت کے کاموں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے سٹی پارک میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات اور گراسی لانز کے علاوہ پودوں کی مناسب دیکھ بھال پر ایم سی کے عملے کو شاباش دی اور انہیں ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیادوں پر پارک میں گراسی لانز کی دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی کے نظام کو یقینی بنایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب حکام کو پارک کے اطراف بھی صفائی ستھرائی کی ہدایت کی تاکہ یہاں پرآنیوالے شہریوں کو سیر و تفریح کے بہترین مواقع میسر آسکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...